ایک نیوز نیوز:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں انسانی درندگی کا ایک اور واقعہ،باپ نے12 سالہ بیٹے کو تھنر ڈال کر جلادیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 12 سالہ شہیر ہوم ورک نہیں کررہا تھا جس پر باپ کو غصہ آگیا،بچے کی ماں نے پولیس کو بیان دیا کہ واقعہ کےبعد اپنےشوہر سےڈر گئی تھی اس لئے رپورٹ نہیں کروائی، واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا ،دو دن زیر علاج رہنےکےبعد بیٹا دم توڑ گیا، ظالم باپ نے پولیس کو بتایا کہ گھر میں رنگ کیلئے تھنر لایا تھا بس غصے میں آ کر اپنےبیٹے پر ڈال دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم باپ بےروزگار تھا اس لئے بات بات پر غصہ کرتا تھا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-19/news-1663585505-7583.mp4
دوسری جانب پڑھائی نہ کرنے پر باپ کی جانب سے 12 سالہ بیٹے کو زندہ جلانے کا کیس،عدالت نے ملزم باپ نذیر خان کو 24 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔