ممنوعہ فنڈنگ کیس،پی ٹی آئی نے 8ہفتے کا وقت مانگ لیا

Sep 19, 2022 | 14:28 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ نگ کیس کی سماعت  ہوئی،تحریک انصاف نے عبوری جواب جمع کروا کرمکمل جواب کیلئے 8 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس کی سماعت  ہوئی،تحریک انصاف نے عبوری جواب جمع کروا ئی اورمکمل جواب کیلئے 8 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ دس سال پرانا ریکارڈ ہے جو بیرون ممالک سے منگوایا گیا ہے،کئی پاکستانی شہریوں کو غیرملکی قرار دیا گیا ہے،کمیشن نے پی ٹی آئی یو ایس اے کو بھی غیرملکی کمپنی قرار دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر  نے کہا امریکہ میں رجسٹرڈ کمپنی غیرملکی کمپنی ہی ہوگی،امریکی قانون کیساتھ پاکستانی قانون پر بھی عمل کرنا ہے،اگر فیصلے پر اعتراض ہے تو اسے چیلنج کر دیں،فیصلے میں کوئی غلطی ہے تو اسکی تصحیح کر سکتے ہیں۔

وکیل پی ٹی آئی  شاہ خاور نے کہا کہ مزید ریکارڈ آ جائے تو کمیشن کے ہر سوال جا جواب دے سکیں گے،جہاں اتنا وقت گزار ہے مزید دو ماہ بھی دید یں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا پہلے بھی ہفتوں کی بات کرتے کرتے آٹھ سال لگ گئے ہیں،چار ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔
شاہ خاور کی استدعا پر الیکشن کمیشن نے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں