ایک نیوز نیوز: انتہائی خطرناک طوفان نانماڈول جاپان سے ٹکرا گیا ہے۔ جس کے باعث 40 لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ طوفان کے باعث سینکڑوں پروازیں ہزاروں ٹرینین منسوخ ہوگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں شدید طوفانی بارشوں اور آندھی کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاپان کے کیوشو کے جنوبی صوبہ کاگوشیما میں شدید بارش ہو رہی ہے طوفان کی رفتار 270 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 40 لاکھ شہریوں کو نکالنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔ اس سال جاپان سے ٹکرانے والا یہ 14واں سمندری طوفان ہے۔
کاگوشیما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خطرے کے پیش نظر تقریباً 25 ہزار گھروں میں بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔ لوکل ٹرانسپورٹ کو بھی فی الحال بند کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں سے محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے اور تقریباً 510 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس طوفان کی آمد کے پیش نظر ریلیف اور سکیورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ ریوٹا کورورا کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے اونچی لہروں اور ریکارڈ بارش کا امکان ہے۔
۔اگست-ستمبر کے مہینے کو جاپان کا ٹائفون کا موسم کہا جاتا ہے۔ اس سال کے دوران تقریباً 20 طوفان آتے ہیں جس کیوجہ سے شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب آتے ہیں۔
⚡️ Gevaarlijke tyfoon Nanmadol in #Japan, - weerdienst. pic.twitter.com/62ukVcr5tG
— argumenten en feiten (@ArgumentenF) September 19, 2022
واضح رہے کہ 2019 میں جاپان میں سمندری طوفان ’’ہیجیبیس‘‘ نے تباہی مچا دی تھی جو کہ 70 سال کا بدترین طوفان تھا۔ اس کے بعد جاپان میں ہیبسکس کی وجہ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اوساکا کے کانسائی ہوائی اڈہ کو 2021 میں ٹائفون جے بی کی وجہ
سے بند کرنا پڑا تھا۔ اس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 2018 میں مانسون کے موسم میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئےتھے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شدید طوفان اور انتہائی خراب موسم کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بعض مقامات پر خشک سالی اور بعض مقامات پر شدید سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔