بھارت کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

Sep 19, 2022 | 13:58 PM

ایک نیوز نیوز: تامل فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ پولین جیسیکا جو کہ دیپا کے نام سے مشہور تھیں،  اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپا کئی برسوں سےچنائی میں تنہا مقیم تھیں، دیپا کے رشتہ دار اسے مسلسل فون کر رہے تھے لیکن وہ جواب نہیں دے رہی تھی جب دیپا نے لوگوں کی کالیں اٹھانا بند کر دیں تو پربھاکرن نامی ان کا دوست اداکارہ کی خیریت معلوم کرنے اس کےگھر پہنچ گیا،دروازہ نہ کھلنے پرپربھاکرن نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس فلیٹ میں داخل ہوئی تو دیپا کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش کے ساتھ یہ تحریر بھی ملی ہے جس میں انہوں نے موت کا ذمہ دارخود کو ہی قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق29 سالہ دیپا کئی فلموں میں کام کررہی تھیں، اداکارہ  ایک شخص سے شدید محبت کرتی تھیں لیکن کچھ عرصے سے دونوں کے تعلقات ٹھیک نہیں تھےاسی پریشانی کی وجہ سے دیپا نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ۔

بالی ووڈ میں کئی اداکار اور اداکارؤں نے مختلف مسائل کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ 2020 میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے کئی سوالات کو جنم دیا تھا۔

مزیدخبریں