ایک اور نوجوان فاسٹ باؤلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Sep 19, 2022 | 13:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر روبیل حسین کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق روبیل حسین نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو موقع دینے کے لئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔  نوجوانوں کو موقع ملے گا تو فاسٹ باؤلرز کی پائپ لائن مزید مضبوط ہوگی۔

روبیل حسین نے کہا کہ میں نے بنگلایش کے لیے 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جو کہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ کرکٹ میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

روبیل حسین نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں ملک کے لئے خدمات سرانجام دے سکتا ہوں۔ اس لئے وائٹ بال کرکٹ کے لیے ڈھاکا پریمئیر لیگ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ بھی کھیلتا رہوں گا۔

مزیدخبریں