ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے والے مزید 3 ملزم گرفتار

Sep 19, 2022 | 13:35 PM

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی میں ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے کے معاملہ میں اہم پیشرفت،خاتون سمیت 4ذہنی معذور افراد  کوبازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے والے 3مزید ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ذہنی معذور افراد کی شناخت حیات، راشد،مرتضی اورفاطمہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ گرفتار ملزموں کی شناخت آصف،ظفر اورشاہد کے نام سے ہوئی۔

ملزم ذہنی معذور افراد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بھیک منگواتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزموں کو سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، ملزموں کے سفاکانہ اقدام نے انسانیت کو شرما دیا ،ملزموں سے تفتیش کے دوران مزید ملزموں کی گرفتار ی کی کوشش کی جائے گی. 

شہری ایسی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اورپولیس کو اطلاع دیں،ذہنی معذور افراد پر تشدد یا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں