ایک نیوز نیوز: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نےبرطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کی اور ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لندن میں بادشاہ کی طرف سے معزز مہمانوں کے لئے دیئے گئے استقبالیے کے دوران بادشاہ چارلس III سے ملاقات کی اور ان کی والدہ ملکہ الزبتھ II کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو آنجہانی ملکہ کے دو پاکستانی دورے اچھی طرح یاد ہیں، شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا۔
پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر کنگ چارلس سوئم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے، پاکستان کے عوام نے ملکہ برطانیہ کا بہت احترام کیا اور جلد از جلد پاکستان میں ان کے استقبال کے منتظر تھے۔
وزیر اعظم نے شاہی خاندان کی جانب سے غیر معمولی سیلاب کے تناظر میں اظہار ہمدردی اور مدد پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ بھی ادا کیا، مدد کی اپیل اور برطانوی حکومت اور عوام دونوں کی طرف سے ردعمل کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا۔