گندم کی قیمت میں بڑا اضافہ،پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ

 گندم, قیمت , اضافہ،پنجاب , آٹا، بحران,  فلور ملز, حکومت ,اوپن مارکیٹ
کیپشن: آٹا(فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز: پنجاب میں آٹے کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ،محکمہ خوراک نے گندم کی قیمت میں 500 روپے تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  فلور ملز کو 1765 روپے من فراہم کی جانے والی گندم500 روپے من تک مہنگی ہونے سے آٹا مزید مہنگا ہوجائیگا، پنجاب میں حکومت کی طرف سے فلور ملز  کو روازنہ16 ہزار 700 ٹن گندم دی جا رہی ہے جبکہ  فلور ملز کو گندم کی ضرورت 25 ہزار ٹن ہے. 
فلور ملز مالکان پہلے ہی تقریبا 10ہزار ٹن مہنگی گندم اوپن مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں۔