کلائمیٹ ویک نیو یارک سٹی 2022،شیری رحمان پاکستان کی نمائندگی کرینگی

شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیو یارک سٹی 2022 میں شرکت کیلئےامریکہ روانہ
کیپشن: شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیو یارک سٹی 2022 میں شرکت کیلئےامریکہ روانہ

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیو یارک سٹی 2022 اور اقوم متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان کلائمیٹ ویک نیویارک سٹی CWNYC 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، شیری رحمان کلائمیٹ ویک میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرے گی اور مختلف ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ پری کاپ 27 ملاقاتیں بھی کرے گی۔

وفاقی وزیر شیری رحمان وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گی، جبکہ یو این جی اے اجلاس میں شرکت ساتھ مختلف ممالک کے وزراء، نمائندگان، اور عالمی اداروں کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات پر خصوصی بند کمرہ اجلاس کرے گی۔