پی ڈی ایم دماغی توازن کھو بیٹھی: عمرسرفراز چیمہ 

پی ڈی ایم , عمرسرفراز چیمہ, تحریکِ انصاف, پنجاب , وفاقی حکومت
کیپشن: سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ (فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اطلاعات اور سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 17 جولائی کی تاریخی چھترول کے بعد پی ڈی ایم دماغی توازن کھو بیٹھی ہے،مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ثابت ہوںگی۔

عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ  تحریکِ انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا سیاسی و انتظامی تجربہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے،مشیر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے.

پنجاب میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت وفاقی حکومت کی سازش ہے، پنجاب نے وفاق سے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کر دیا،مخالفین کی سازشوں کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یںگے۔