ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات آخری مراحل میں داخل

ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کے دیدار کا وقت ختم ہوگیا ہے
کیپشن: ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کے دیدار کا وقت ختم ہوگیا ہے
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کا وقت قریب آتے ہی ملکہ الزبیتھ کے تابوت کے دیدار کیلئے آنے والے لوگوں کیلئے دیدار کے دروازے بند کر دیئے گئے ۔ 

رپورٹ کے مطابق ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کے دیدار کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد عوام کے لیے ویسٹ ہال کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں۔

ویسٹ منسٹر ہال میں موجود ملکہ برطانیہ ایلزبیتھ کے تابوت کو دیکھنے کیلئے 5 روز کے دوران لاکھوں افراد نے یہاں کا رخ کیا جس کے وجہ سے ویسٹ ہال کے باہر کئی کلومیٹر طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں اور کئی ہزاروں میل کا سفر کرکے لوگ یہاں تک پہنچے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ ایلزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جائیں گی، اس تقریب میں غیرملکی سربراہوں مملکت سمیت شاہی خاندان کے افراد شریک ہونگے۔ تقریب کیلئے مجموعی طور پر 2000 افراد کی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آنے والے عالمی رہنماؤں کے اعزاز  میں بادشاہ چارلس نےبکنگھم پیلس میں استقبالیہ دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن  کی جانب سے بھی استقبالیہ میں شرکت کی گئی۔ اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور عرب ملکوں سمیت دنیا بھر سے آ ئے سربراہان مملکت نے شرکت کی اور ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔