ایک نیوز نیوز:پنجاب کے وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مسلم لیگ نے رہنماؤں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیرِ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔