سکردومیں زلزلے کے جھٹکے 

Sep 19, 2022 | 10:50 AM

ایک نیوز نیوز:  سکردو کی سب ڈویژن روندو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے باعث پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث  گلگت سکردو روڈ بلاک ہو گئی ۔

رپورٹ کے مطابق پہاڑ سے گرنے والے پتھر لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ،  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت  4.3  جبکہ گہرائی 40 کلو میٹر  ریکارڈ کی گئی ۔ریسکیو  حکام کی جانب سے بھی پتھر لگنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ،زیادہ زٰخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں