کورنگی میں مکان کے ٹینک میں گیس دھماکا، 9 افراد زخمی

Sep 19, 2022 | 09:46 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی سوکوارٹرز کے ایک مکان میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سوکوارٹرز کے ایک مکان میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچیاں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں