آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پاکستان کے قرضے معاف کریں:سراج الحق

Sep 19, 2022 | 09:09 AM

 ایک نیوز نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی پھیلانے والے ممالک پاکستان کے سیلاب سے ہونے والے نقصان کو پورا کریں، جاگیرداروں نے سندھ میں بند کا کٹ ختم کردیا اور لوگ روتے رہ گئے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پاکستان کے قرضے معاف کریں، سیلاب کے معاملے میں وزرا اور وزیراعظم ایک پیج پر دکھائی نہیں دے رہے ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ صنعتی ترقی کرنے والے ملکوں سے معاوضے کا مطالبہ کرے۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں زرعی ایمرجنسی کا اعلان کرکے پانی نکالا جائے،سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔

مزیدخبریں