جام شورو میں سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات، بچے بھوک سے بلکنے لگے 

جام شورو , سیلاب متاثرین, مشکلات، بچے ,بھوک , شکوہ , مٹیاری ,دھرنا
کیپشن: سیلاب متاثرین(فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز: سیلاب متاثرین مدد کے منتظر،مختلف علاقوں سے جام شورو آنے والے سیلاب متاثرین کو کھانا، پانی و دیگر ضروری اشیاء نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب متاثرین نے شکوہ کیا ہے کہ نہ سر پر چھت رہی نہ دو وقت کا کھانا مل رہا ہے، بچے بھوک سے بلکنے لگے جبکہ حاملہ خواتین کے لئے موجودہ صورتحال ایک کٹھن امتحان بن گئی،کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

دوسری جانب مٹیاری میں سیلاب متاثرین نے 8 سالہ بچے کی موت پر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا، دھرنا دینے والے سیلاب متاثرین نے کہا ہے کہ گھر ڈوبنے کے بعد ہم سڑکوں پر ہیں اور بچے بیمار ہوگئے ہیں،ہماری مدد کرنے کوئی نہیں آیا۔