کراچی کے اسکولوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری 

Sep 19, 2022 | 00:26 AM

ایک نیوز نیوز:  کراچی کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے ایس او پیز ڈینگی اور ملیریا کے حوالے سے جاری کئے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں، طلبہ و طالبات اور والدین کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ایس او پیز کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں اسمبلی اور فیزیکل ٹریننگ سیشن آئندہ ایک ماہ کیلئے معطل کردیا گیا ۔ تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں آدھے بازو والی شرٹس پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ،فل آستین کی شرٹس اور ٹراؤزر کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں