ایک نیوز:26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ ، حکومت نے پی ٹی آئی کے بغیر 26 ویں آئینی ترمیم بارے ہوم ورک شروع کر دیا ۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کے 11 ارکان اسمبلی کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا امکان ہے، تحریک انصاف کے 4 سینیٹرز بھی پارٹی پالیسی کے خلاف جا سکتے ہیں ،ان سینیٹرز میں بانی پی ٹی آئی کے قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی 2 سنیٹر زکے حوالے سے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے ،بیرسٹر گوہر نے جن سینیٹرز کا اعتراف کیا ہے ان میں سنیٹر زرقا تیمور اور سنیٹر فیصل رحمان شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہناہے پی ٹی آئی وفد کو آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے حوالے سے گرین سگنل نہ مل سکا ،جس کے بعد حکومت نے آئینی ترمیم کے حوالے سے دیگر آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔