سموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں 

Oct 19, 2024 | 19:53 PM

ویب ڈیسک: پنجاب کے دارالحکومت میں سموگ کی روک تھام  کیلئے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے نمٹنے  کیلئے لاہور کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش کی تیاری شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس  کیلئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ہیں،ذرائع کا کہنا ہےکہ آلودگی بڑھنے سے بچوں کو سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے خرچ آئے گا، جس کی ادائیگی کی منظوری مل چکی ہے، مصنوعی بارش  کیلئے محکمہ ماحولیات اور موسمیات کردار ادا کریں گے۔ 

مزیدخبریں