بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں، جیل حکام 

Oct 19, 2024 | 19:10 PM

ایک نیوز: جیل حکام کےمطابق بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں ۔ 

 پی ٹی  آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کا آفیشل موقف سامنے آگیا۔

جیل حکام   نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ،بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی دی جاتی ہے ۔ 

جیل حکام کا کہناہے کہ بی کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کے کیلئے قیدی کک فراہم کیا ہے ،پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے ،بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں ،دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن کھاتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی رات میں دلیہ،  کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں،بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے۔ 

جیل میں متین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں ،گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت یاب ہیں ،دو روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹرزنے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا ،بانی پی ٹی آئی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے ،بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں،بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی  سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں ،سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں  ہے۔   

مزیدخبریں