پی ٹی آئی کو کسی اچھی چیز میں حصہ ڈالنے کی توفیق نہیں،طلال چودھری 

Oct 19, 2024 | 18:49 PM

ایک نیوز: لیگی رہنما طلال چودھری  کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کو کسی اچھی چیز میں حصہ ڈالنے کی توفیق نہیں  ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی کے طور پر رول ادا کرنے کا موقع دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے نیوز کانفرنس میں پھر وہی پرانا رونا رویا، پی ٹی آئی نے آخر وہی کچھ کیا جو ماضی میں کرتے رہے،پی ٹی آئی کو کسی اچھی چیز میں حصہ ڈالنے کی توفیق نہیں  ہے۔ 

انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کو سراہتا ہوں،پی ٹی آئی نے ایس سی او پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، ہر کوئی سمجھتا ہے کہ آئینی ترمیم عدلیہ کی اصلاحات کیلئے اہم ہیں،جس ڈاکٹر کو پی ٹی آئی گالیاں دیتی رہی اسی نے بانی کی رپورٹ دی،پی ٹی آئی کبھی بھی قومی مفاد کے کاموں میں شامل نہیں ہوئی، ارکان اسمبلی کے اغوا اور تشدد کا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،پی ٹی آئی نے خود اپنے ارکان کو مختلف جگہوں پر چھپا رکھا ہے، زبردستی تو ان لوگوں سے ہو رہی ہے جو خیبرپختونخوا میں بند ہیں۔  

طلال چودھری    نے کہا تمام سیاسی جماعتوں سے آئینی ترمیم کے مسودے پر مشاورت ہوئی، ہمارے لئے تمام ججز قابل احترام ہیں، حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی،مفاہمت کو حکومت کی کمزوری سمجھا گیا،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں،بانی پی ٹی آئی سے کوئی لڑائی نہیں،این آر او نہیں ملے گا،آئینی ترمیم سے پاکستان میں سیاسی استحکام آئے گا ۔ 

مزیدخبریں