پنجاب حکومت کا سرکاری خزانے کی بچت کیلئے بڑا فیصلہ 

Oct 19, 2024 | 18:26 PM

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کا سرکاری خزانے کی بچت کےلیے بڑافیصلہ، پنجاب حکومت اپنی ملکیتی انشورنس کمپنی قائم کرئےگی۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی سفارشات پر پنجاب حکومت نے پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کرنے کی منظوری  دے دی،کمپنی پنجاب حکومت کے لائف انشورنس پیکج، محکموں اور دیگر معاملات کو چلائے گی،کمپنی کے قیام کیلئے 100 کروڑ کے فنڈز بھی منظور کرلیے ۔

محکمہ خزانہ پنجاب کو حکومتی انشورنس کمپنی کے قیام کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، آرٹیکل آف ایسوسی ایشن،میمورینڈم آف ایسوسی ایشن اور ایچ آر سے متعلق بھی تیاری مکمل کرنے کی ہدایات کردیں، انشورنس کمپنی کے 100کڑور کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی، کمپنی کے قیام کیلئے  70 کروڑ بطور کیپٹل،اور 30 کروڑ دیگر معاملات چلانے  کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دیدی گئی۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام سمیت دیگر معاملات  کیلئے موجودہ سٹیٹ لائف انشورنس اور نیشنل انشورنس کمپنی کی خدمات حاصل کر رہی ہے۔

موجودہ انشورنس کمپنیوں کو سالانہ پریمیم کی مد میں اربوں روپے سرکاری خزانے سے  دیئے جا رہے ہیں،حکومتی انشورنس کمپنی کے قیام سے پریمیم کی مد میں دیے جانے والے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔  

مزیدخبریں