پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین میں ضم کرنیکا فیصلہ 

پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین میں ضم کرنیکا فیصلہ 
کیپشن: Decision to merge Pakistan People's Party into Pakistan People's Party Parliamentary

 ایک نیوز: پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین کا عہدہ آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد خالی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں، پارٹی قیادت اگلے ماہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا چئیرمین بنانا چاہتی ہے۔
 انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی، سی ای سی کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کو پاکستان پیپلز پارٹی کے خاتمے کی درخوا ست کی جائے گی۔
  بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام قیادت نے 2024 کا الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے پلیٹ فارم سے لڑا، پاکستان پیپلز پارٹی کی قومی و صوبائی اور سینٹ اسمبلی میں کوئی نمائندگی موجود نہیں۔