ویب ڈیسک:سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے اپنی ایکس سیریز کا نیا فون ایکس 7سی صارفین کیلئےمتعارف کرادیا ہے۔
آنر کا ’ایکس 7 سی‘ واٹر پروف اور ڈسٹ پروف سمارٹ فون ہے جسکی 7۔6 انچ سکرین ہے اور اسے اینڈرائیڈ 14 کے حامل میجک او ایس آپریٹنگ سسٹم کیساتھ لانچ کیا گیا ہے، آنر کا ’ایکس 7 سی‘ کو 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اور 256 جی بی میموری کیساتھ متعارف کرایا ہے۔
فون کے فرنٹ پر8میگا پکسل سیلفی کیمرا جب کہ بیک پر 108 اور 2 میگا پکسل کے2کیمرے دیے گئے ہیں، کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو نئے اور بہترین ٹیکنالوجی فیچرز سے لیس ہے۔
’ آنر ایکس 7 سی‘ میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور 35 واٹ کا فاسٹ چارجر فراہم کیا گیا ہے،
آنر ایکس 7سی کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ ویرینٹ کی پاکستانی قیمت 67 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ 6 جی بی ویرینٹ کی قیمت 60 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
آنر نے ایکس سیریز کا نیا فون ایکس 7سی متعارف کرادیا
Oct 19, 2024 | 14:45 PM