پشین اور ژوب میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،2خوارجی ہلاک ،5گرفتار

Oct 19, 2024 | 14:26 PM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےپشین میں خوارجیوں کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں 5 خوارجی گرفتارجبکہ 2ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجیوں سے ہتھیار،گولیاں،دھماکہ خیزمواداور3خودکش جیکٹس قبضےمیں لےلی گئیں،گرفتارخوارجی سیکیورٹی فورسزپرحملوں،بےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے ۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسزنےضلع ژوب میں17اکتوبرکوآپریشن کیا،فائرنگ کےشدید تبادلے میں2خوارجی مارےگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہے۔    

مزیدخبریں