حکومت نے پی ٹی آئی کے 5افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی

Oct 19, 2024 | 12:45 PM

ایک نیوز:  ذرائع کےمطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پانچ افراد کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر تحریک انصاف نے پانچ افراد کے لئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی، حکومت نے تحریک انصاف کے پانچ افراد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ 
اجازت ملنے والے افراد میں بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں، ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نے کرنا ہے،اِلتوا یا تاخیر کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ہو گی۔ 
دوسری جانب اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابند میں توسیع کردی گئی ہے،ملاقاتوں پر پابند میں دو روز کی توسیع کی گئی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے، ا ڈ یا لہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا، اس سے قبل پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔

حکومت پنجاب کی طرف سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں دو دن توسیع کا معاملہ، پابندی کا اطلاق سپیشل ریکویسٹ (خصوصی درخواست) پر ہونے والی ملاقاتوں پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں