تیسرا ٹیسٹ:پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج پنڈی پہنچیں گی 

Oct 19, 2024 | 12:28 PM

ایک نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹیسٹ کیلئےپاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج شب ملتان سے پنڈی پہنچیں گی ۔
ٹیمیں ملتان سے رات آٹھ بجے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے پنڈی روانہ ہو ں گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار کو آرام کریں گیاور پیر سے پریکٹس ہوگی۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی تھی،    پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی جس کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر 2024 سے پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

مزیدخبریں