ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف تربیتی کورسز مکمل کرنے والے کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقادکیا گیا، 150پی ایم اےلانگ کورس69انٹیرگریٹڈاورچوبیسویں لیڈی کیڈٹ کےشرکاپاس آؤٹ ہوئے۔
اس پریڈ میں عراق،اردن،مالدیپ،سری لنکا،فلسطین اوردیگردوست ممالک کےکیڈٹ بھی شامل تھے، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے ، جنرل ساحرشمشادمرزانےپریڈکامعائنہ بھی کیا،بٹالین سینئرانڈرآفیسرعبداللہ افضل نےاعزازی شمشیرحاصل کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بٹالین سینئرانڈرآفیسربابراللہ امان صدارتی گولڈمیڈل کےحقدار پائے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیزگولڈمیڈل نیپال کےکیڈٹ نےحاصل کیا ،آرمی چیف کی اعزازی چھڑی جونیئرانڈرآفیسرمحمدعمرشیرازنےحاصل کی،لیڈی کیڈٹ کورس کی پاکیزہ یعقوب کوکمانڈنٹ کی چھڑی سےنوازاگیا۔
پریڈ میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس پر جوش انداز میں ڈرل مہارت کا مظاہرہ کیا ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، پاسنگ آؤٹ پریڈ کو دیکھنے کیلئے ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی میں تربیتی کورسز مکمل کرنیوالےکیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
Oct 19, 2024 | 11:42 AM