ایک نیوز: پنجاب حکومت نے3تحصیلوں میں خاتون وکلاء کے لئے بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا حکم دے دیا، خاتون وکلاء نے عدالت عالیہ کو ضرورت کے پیش نظر لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی۔
وزیراعلی مریم نوازنےلیڈیزبار رومز بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات ومواصلات کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، اٹک،بہاولنگر اور لودھراں کے دور درازعلاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز باررومز کے لئے سٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خاتون وکلاء کے لئے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا اشد ضروری ہے، خاتون وکلاء کے لئے دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جارہاہے، جنڈ، فورٹ عباس اور دنیا پور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں لیڈیز بار روم قائم کئے جائیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہا کہ خاتون وکلاء کی سہولت کے لئے ڈے کیئر سنٹرز بھی قائم ہوں گے،تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلاء کی سہولت کے لئے چھوٹا سا کچن بھی بنایا جائے گا۔
پنجاب حکومت کا3تحصیلوں میں خاتون وکلاء کیلئےبڑا اقدام
Oct 19, 2024 | 11:29 AM