ویب ڈیسک: روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔
روسی صدر نے اپنے بیان میں مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو ایٹمی ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش چھپی نہیں رہ سکے گی،اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یوکرین نے کہا تھا کہ ان کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہونے چاہئیں مگر روس ایسا کسی بھی صورت نہیں ہونے دے گا، یوکرین سے استنبول دستاویز پرسعودی عرب میں مذاکرات کرسکتے ہیں۔