190ملین پائونڈ ریفرنس:وکلاء کی عمران خان اور اہلیہ کو ویڈیو لنک پر پیش کرنیکی درخواست

Oct 19, 2024 | 10:48 AM

ایک نیوز:احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانانے سماعت کی ،وکلاء عثمان ریاض گل، فیصل چوہدری اور خالد یوسف عدالت پیش ہوئے ،وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ملزمان کی حاضری کیلئے ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیا جائے ، تین اکتوبر کے بعد سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے وکلاء کی ملاقات نہیں ہو سکی۔
وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ ملزمان کس حالت میں ہیں، ویڈیو لنک ممکن نہیں تو ملزمان کی عدالت پروڈکشن کے احکامات جاری کیےجائیں۔
عدالت کاکہنا تھا کہ ویڈیو لنک صرف ایک سماعت کیلئے کرنا چاہتے یا تمام سماعتیں ویڈیو لنک کے زریعے کرنا چاہتے ہیں، ویڈیو لنک پر سماعت چاہتے ہیں تو تحریری درخواست دے دیں،عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔    

مزیدخبریں