ویب ڈیسک:بھارت کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹرز نے درد اور بدہضمی کے شکار مریض کی چھوٹی آنت میں3سینٹی میٹر کا زندہ کاکروچ نکال دیا۔
بھارتی 23سالہ شخص نئی دہلی کے فورٹس ہسپتال میں پیٹ کی خرابی کی شکایت لیکر آیا ، شہری نے پیٹ میں شدید درد اور کھانا ہضم کرنے میں دشواری کی شکایت کی،اس شخص کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ایک رات بازار میں سٹریٹ فوڈ کھایا تھا اور اسے شبہ ہے کہ اس کھانے کیوجہ سے اسکی صحت خراب ہوئی ہے۔
ڈاکٹروں نے اس شہری کو معدے کی اینڈوسکوپی کروانے کا کہا تو تب ڈاکٹروں کو وہ وجہ ملی جس سے اس شہری کو تکلیف ہو رہی تھی مگر وجہ دیکھ کر ڈاکٹروںکو حیرت ہوئی کیونکہ اس شہری کی چھوٹی آنت میں ایک زندہ کاکروچ تھا۔
ڈاکٹر شبھم واتسیا کا انڈیا میڈیا کو بتانا تھا کہ یہ معمول کے معائنے کے دوران تھا کہ ہم نے اتفاق سے کاکروچ کو زندہ دیکھااور ہم حیران ہیں کہ کاکروچ کیسے زندہ تھا؟۔