ایک نیوز: پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کروانے کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج پھر ہونگے ،دونوں اجلاسوں کا معمول کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ضمنی ایجنڈے کے ذریعے 26 ویں ترمیم لائی جائے گی ، آئینی ترمیم کی آج سینیٹ سے منظوری کا امکان ہے، وزیراعظم شہبازشریف آج حکومتی اراکین سینیٹ کو ناشتہ دینگے ،وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت پھر سے تبدیل کر دیا گیا،وفاقی کابینہ اجلاس بعد از دوپہر ہو گا، وزیراعظم شہبازشریف صدارت کرینگے،پہلےسینیٹ کے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے گیارہ بجے کی بجائے ساڑھے بارہ بجےرکھا گیا تھا ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت سہ پہر 3 بجے ہو گا ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔
جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی میں بڑے پیمانے پر مبینہ بدعنوانیوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا ،وقفہ سوالات بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا ، صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی ایک ایجنڈے میں شامل نہیںہے۔