پنجاب بھر میں 126مزیدڈینگی کیسز رپورٹ 

پنجاب بھر میں 126مزیدڈینگی کیسز رپورٹ 
کیپشن: 126 more dengue cases reported across Punjab

ایک نیوز: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 126 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں 847 رواں سال اب تک 4120 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 109 جبکہ لاہور اور رحیم یار خان سے3،3 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
 خانیوال سے2کیس رپورٹ ہوئے، اٹک، میانوالی، جہلم، شیخوپورہ، قصور، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ،محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔