ایک نیوز:ملتان کے دہلی گیٹ نیل گراں کے علاقےمیں آتشبازی کا سامان بنانے والے مکان میں دھماکہ ہوا جس سے مکان زمین بوس ہوگیا ۔
دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سی پی او ملتان سمیت سینئر پولیس افسران اور پولیس نفری موقع پر موجودتھی، امدای کاروائیاں کی گئیں، ا بتدائی اطلاعات کے مطابق3شخص ملبے تلے دب کر دم توڑ گئے جبکہ 5زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب تھانہ دہلی گیٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ قتل اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،متوفی ریاض اپنے بھتیجے اور چند نامعلوم افراد کے ہمراہ آتشبازی کا سامان تیار کررہا تھا، واقعہ کے بعد ملزم شہباز اور نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے، جائے وقوعہ سے آتشبازی کا سامان بھی برآمد ہوا۔