ایک نیوز :فلسطین کی حمایت پر فرانسیسی حکومت نے اپنے ہی لیجنڈ فٹبالر کریم بینزیما کے خلاف محاذ کھول دیا۔
ایک انٹرویو میں فرانسیسی وزیرداخلہ نے الزام لگایا کہ کریم بینزیما کا تعلق اخوان المسلمون سے ہے۔ ایک اور فرانسیسی سینیٹر نے فلسطین کی حمایت کرنے پر کریم بینزیما سے فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اور ایوارڈ واپس لینےکا مطالبہ کردیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں الجزائری نسل سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما نے اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا تھا۔
کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا تھا کہ ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر ناانصاف بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔