پاک آسٹریلیا میچ :ٹاس جیتنے والی ٹیم کو بیٹنگ کرنی چاہئے یا فیلڈنگ ؟

Oct 19, 2023 | 21:11 PM

ایک نیوز :پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلور میں شیڈول ورلڈکپ میچ کے حوالے سے ماہرین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلور میں ٹاس جتنے والے کپتان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق بنگلور میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم اگر  اچھا ہدف دینے میں کامیاب ہو جائے تو رات کے وقت ہدف کا تعاقب کافی مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین ، تین میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان کی ٹیم دو میچز جیت چکی ہے اور ایک میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی تین میچ کھیل چکی ہے اور اس کو ایک میچ میں فتح اور دو میں شکست ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل بروز جمعہ کو پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ میگا ایونٹ کا 18واں میچ ہوگا اور دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں اس کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

مزیدخبریں