سکھ یاتریوں کیلئے ویزا آن ارائیول :وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

سکھ یاتریوں کیلئے ویزا آن ارائیول :وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
کیپشن: سکھ یاتریوں کیلئے ویزا آن ارائیول :وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان

ایک نیوز :نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں امریکہ اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے  ملاقات کی ۔

سکھ یاتریوں نے لاہور،ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور میں سکھ برادری کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کے لئے بڑا اعلان، ان کا کہناتھا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر ویزا آن آرئیول دینے کی کوشش کررہے ہیں،اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کی ہے، جلد خوشخبری  دیں گے۔ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سنٹر بنا کر دیں گے۔ سکھ یاتریوں کے لئے پنجاب میں ٹورز کا خصوصی پیکیج لا رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت اس پیکیج کو حتمی شکل دے رہاہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سکھ یاتری پیکیج کی آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔ خوشی ہے کہ سکھ یاتریوں کے وفد میں نوجوان بھی شامل ہیں۔سکھ یاتریوں کا پورا خیال رکھاجائے گا او ران کی بھرپو رمہمان نوازی کریں گے۔ 

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سکھ یاتری جب چاہئیں پاکستان آئیں،انہیں کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم استھان کے پانی کو پیک کر کے سکھ یاتریوں کو دیاجائے گا۔سکھ یاتری جتنے بھی دن قیام کریں گے، محبتیں دیں گے۔ 

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے سکھ یاتریوں کے وفد کو ”جی آیاں نوں“ کہا،ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں سکھ بھائیوں کے لئے ایگزیکٹو ٹورز کا اہتمام کیاجا رہاہے۔سکھ یاتریوں کے وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو روایتی چادر پہنائی۔

درشن سنگھ کا کہناتھا کہ جو مان سمان پنجاب میں ملا کوئی سوچ نہیں سکتا۔پنجاب میں جو پیار او رخلوص ملا وہ فراموش نہیں کرسکتے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے پنجاب میں ٹورز کا خصوصی پیکیج لا رہے ہیں۔محکمہ سیاحت اس پیکیج کو حتمی شکل دے رہاہے۔ سکھ یاتری پیکیج کی آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔خوشی ہے کہ سکھ یاتریوں کے وفد میں نوجوان بھی شامل ہیں۔سکھ یاتریوں کا پورا خیال رکھاجائے گا او ران کی بھرپو رمہمان نوازی کریں گے۔