ایک نیوز :شہید سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم نے 16 اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ آبائی علاقے نکیال،کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی،شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں سینیئر فوجی افسروں، شہید کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر سے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔