وٹس ایپ نے صارفین کے لئے زبردست سہولت متعارف کرادی

WHATSAPP NEW
کیپشن: WHATSAPP NEW
سورس: google

 ایک نیوز : میسجنگ ایپ  وٹس ایپ نے صارفین کے لئے زبردست سہولت متعارف کرادی ۔ اب ایک فون میں دو وٹس ایپ اکاؤنٹس چلائے جاسکیں گے ۔

 یادرہے صارفین ایک فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرسکتے تھے۔

ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی تھی جو آسان کام نہیں۔

 وٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک فون میں 2 مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے اور اب صارفین بیک وقت 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ایک ڈیوائس پر استعمال کر سکیں گے۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ فون میں ڈوئل سم سپورٹ موجود ہو تاکہ 2 مختلف نمبروں کو 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اوپن کرکے اپنے نام کے آگے بنے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔

وہاں ایڈ اکاؤنٹ کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرکے دوسرے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ایڈ کرلیں۔

کمپنی کے مطابق صارف ہر اکاؤنٹ کی پرائیویسی اور نوٹیفکیشن سیٹنگز کو کنٹرول کر سکے گا۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔