ورلڈکپ؛آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم مسائل سے دوچار

ورلڈکپ؛آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم مسائل سے دوچار

ایک نیوز: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ کل بنگلورو میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے گھنٹے کا علاج جاری ہے جس کی وجہ سےوہ   آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ فخر زمان آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں۔

 اس کے علاوہ سلمان علی آغا کو گزشتہ روز کی ٹریننگ کے بعد بخار ہو گیا، سلمان علی آغا تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کل آسٹریلیا کےخلاف بنگلورو میں مدمقابل ہوگی۔