ایک نیوز: پاکستان آرمی نے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی۔
مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کیلئے موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا۔
پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔