ورلڈ کپ؛بنگلادیش کیخلاف میچ کے دوران ہاردک پانڈیا انجری کا شکار

Oct 19, 2023 | 15:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  آئی سی سی ورلڈکپ  کے 17 ویں مقابلے میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے دوران ہاردک پانڈیا انجری کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بولنگ کی دعوت دی لیکن میچ کے دوران ہاردک پانڈیا گیند روکنے کی کوشش میں پچ پر ہی گر پڑے۔

میچ کے نویں اوورمیں پانڈیا نے بنگلادیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ سے گیند کو روکنے کی کوشش  کی لیکن اسی دوران  درد  کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے۔پانڈیا کے درد کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے فزیو کو اسٹیڈیم میں بلانا پڑا جس کے بعد  کرکٹر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

بعد ازاں ہاردک کے اوور کی آخری تین گیندیں ویرات کوہلی نے کروائیں۔

مزیدخبریں