اسٹیج اداکارہ کی گاڑی پرمسلح افراد کی فائرنگ،بھائی جاں بحق

Oct 19, 2023 | 15:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: فیصل آباد میں سمندری روڈ پر مسلح افراد نے اسٹیج اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے ان کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب اداکارہ مالا اپنے بھائی کے ساتھ سمندری روڈ سے گزر رہی تھیں کہ ایک کار میں سوار نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے اداکارہ مالا تو محفوظ رہیں لیکن ان کا بھائی اور میک آپ آرٹسٹ زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران اداکارہ کا بھائی دم توڑگیا۔
 پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں