ویسٹ انڈیز ویمن اے ٹیم کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

Oct 19, 2023 | 15:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ویسٹ انڈیز ویمن اے ٹیم کیخلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے،رامین شمیم قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق رامین شمیم کو ویسٹ انڈیز اے ویمنز ٹیم کے خلاف ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز اے ٹیم کی کپتان مقرر کیاگیا ہے ۔سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے خلاف 3 میچوں کی  سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے پہلے 2 میچ 24 اور 26 اکتوبر کو غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ میں ہوں گے جبکہ آخری ون ڈے میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا انتخاب مریدکے میں قومی کیمپ میں 28 کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد کیا ہے۔ 


ویسٹ انڈیز اے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس میں تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ہوگی۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ ایمرجنگ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی ہوں گے۔

رامین شمیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے علاوہ 2021ء میں ویسٹ انڈیز کے دورے میں پاکستان ویمنز اے ٹیم کی قیادت بھی کرچکی ہیں۔

سیریز کا شیڈول
3 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے، قذافی اسٹیڈیم لاہور

4 نومبر۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

5 نومبر۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

8 نومبر۔ ٹی ٹوئنٹی فائنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور

10 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

11نومبر۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ، قذافی اسٹیڈیم لاہور

مزیدخبریں