نگران وزیراعلیٰ سے امیرالبحر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Oct 19, 2023 | 15:12 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات میری ٹائم انڈسٹری کے حوالے سے پنجاب کی صنعتوں کی ڈیمانڈ پر بھی بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کیا۔ میری ٹائم انڈسٹری میں پنجاب کی متعلقہ صنعتوں کے پوٹینشل کا فائدہ اٹھائیں گے۔ 

مزیدخبریں