ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیا پارٹی ترانہ آج جاری کریں گی۔مریم اورنگزیب تقریب کی میزبانی کریں گی۔ ترانہ معروف گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ترانہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے،ترانے کا دورانیہ 2 منٹ 78 سیکنڈ ہے ،ترانے کے مرکزی بول "مشکل سے نکالو نوازشریف، اللہ کے فضل سے، اللہ کے کرم سے" کے الفاظ بنائے گئے ہیں۔
یہ نیا پارٹی ترانہ 18 اکتوبر کو باضابطہ تقریب میں جاری ہونا تھا،پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری اور شہادتوں کے سوگ میں یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی،ترانہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی شعبہ نشرو اشاعت نے تیار کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) آج نیا پارٹی ترانہ جاری کرے گی
— PMLN (@pmln_org) October 19, 2023
پاکستان مسلم لیگ (ن) باضابطہ تقریب میں آج ترانہ جاری کرے گی
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج تقریب میں نیا ترانہ جاری کریں گے
یہ ترانہ نواز شریف کے ملک کی ترقی، خوشحالی اور پرامن پاکستان کے وژن… pic.twitter.com/savceLolb7