ایک نیوز: فلسطین میں اسراٸیلی بمباری اور جارحیت کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج کیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلٸے قرارداد بھی منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کی جانب سے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران وکلاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
شرکاء نے غزہ میں اسراٸیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی۔ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جراٸم پر گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ مسٸلہ فلسطین کا فوری نوٹس لے، مظلوم فسلطینی مسلمانوں پر اسراٸیلی جارحیت کو روکا جائے، مسلم امہ ہوش کے ناخن لیں اوراپنی افواج فلسطین کی مدد کیلٸے بھجواٸی جائیں۔