عام انتخابات کی تیاری: ملک بھر کے نئے پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ طلب

Oct 19, 2023 | 14:40 PM

ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے نئے پولنگ اسیٹشنزکا ریکارڈ طلب کرلیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی الیکشن کمشنز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ ہونے پرنئے پولنگ اسٹیشنز کا ڈرافٹ دیا جائے، نئی حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں سے پولنگ اسیٹشنز کی فہرست تبدیل ہوں گی۔ 

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پولنگ اسیٹشنز کوفوری اپ ڈیٹ کیا جائے، پولنگ اسیٹشنز کی پرانی فہرستوں کو سافٹ اورہاڈر فارم میں فوری محفوظ کیا جائے۔

مزیدخبریں