نوازشریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

نوازشریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطلی کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: نوازشریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

ایک نیوز:اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے نوازشریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ وکیل صفائی کے مطابق نوازشریف بیرونِ ملک علاج کروانے گئے تھے،وکیل صفائی کے مطابق ریفرنس تب دائر ہوا جب نوازشریف بیرون ملک تھے،وکیل صفائی کے مطابق ریفرنس میں کوئی ملزم گرفتار نہیں،وکیل صفائی کے مطابق نوازشریف کے وارنٹ عدم حاضری کے باعث جاری کیے گئے تھے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی کے مطابق نوازشریف پاکستان پہنچ کر عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے،وکیل صفائی کے مطابق نوازشریف سبھی تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے،وکیل صفائی نے نوازشریف کے فئیر ٹرائل کے لیے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب پرایسکیوٹر کے مطابق نوازشریف عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے،نیب پرایسکیوٹر کے مطابق نوازشریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطل کردیے جائیں،عدالت پیش ہونے کے لیے نوازشریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ معطل کیے جاتےہیں اگر نواشریف عدالت پیش نہیں ہوتے تو نیب وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرے۔